دوسری ایک روزہ تربیت گاہ خود شناسی۔ اپنے جوہر کو پہچانیے ۱۷ ستمبر ۲۰۱۵، بہ روز جمعرات رپورٹ: سید محمد عثمان اللہ تعالیٰ نے اس کارخانۂ ہستی کو عبث پیدا نہیں کیا، بل کہ جس شے کو بھی تخلیق کیا، اسے کسی خاص مقصد کے لیے تخلیق کیا۔ حضرت انسان کی تخلیق بھی اسی ضابطے کے تحت ہے۔ باری تعالیٰ نے انسان کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا اور اسی کے مطابق مختلف ذمے داریاں اس پر عائد کیں۔ ان صلاحیتوں میں سے بعض سے تو انسان واقف ہو جاتا ہے، لیکن دیگر بہت سی پوشیدہ صلاحتیں ایسی ہوتی ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے، بل کہ اس سے پہلے جنہیں جاننے میں ہی انسان کی متاعِ حیات کا بڑا حصہ صرف ہو جاتا ہے۔