تصریف الافعال، علم الصیغہ کے قواعد پر مشتمل ایک زیر تکمیل دستاویز ہے جس میں غیر صحیح افعال یعنی مھموز، مضاعف، مثال، اجوف، ناقص اور لفیف وغیرہ پر ہونے والی تعلیلات کو سمجھنے کے لئے قرآن پاک کی کم وبیش 475آیات کو بطور مثال لایا گیا ہے۔ حروف اصلیہ اور ابواب کے لحاظ سے کم و بیش 160 مشکل صیغوں کو قرآن پاک سے جمع کیا گیا ہے۔ تقریباً تمام قواعدالصرف کو انتہائی آسان انداز میں نکات کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ اور علم الصرف کی وہ اصطلاحات جن کے جانے بغیر قواعد کو سمجھنا مبتدی کے لئے ناممکن ہے