انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ایک مشترکہ پراجیکٹ کے طور پر " تصورِ علم اور تعلیم" کے موضوع پر ایک لیکچر سیریز کا انعقاد کیا، جس کے مخاطبین تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور شعبہ تعلیم کے زیر تربیت اساتذہ تھے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے استاد پروفیسر حبیب الرحمٰن عاصم اس سیریز کے مرکزی مقرر تھے۔ اس میں تصورِ علم اور تعلیم سے منسلکہ نو عنوانات پر اُن کے لیکچرز ہوئے۔ یہ پروگرام تقریباً دوماہ پر محیط تھا۔ ہر ہفتہ ایک لیکچر ہوتا تھا ایسی چار نشستیں انسٹی ٹیوٹ کے لائبریری ہال میں پانچ نشستیں اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئیں۔