ہاتھوں کی حفاظت کریں عرق لیموں میں گلیسرین ملالیں ایک چھوٹی چمچی بورک ایسڈ ڈال کر تینوں کو یک جان کرلیں اور شیشی میں بھر کر رکھ لیں۔ ہاتھ دھونے کے بعد دو تین مرتبہ استعمال کریں۔ یہ ہاتھوں کی جلد کو چکنا اور نرم رکھنے اور رنگ نکھارنے کے لئے بے حد موزوں ہے۔ رات کو سوتے وقت خالص بادام کے روغن سے ہاتھوں کی مالش کریں۔ عرق گلاب، عرق لیموں اور گلیسرین ملا کر ایک شیشی میں بھر لیس دن میں چار دفعہ اس کے قطرے ہاتھوں میں مل لیں ۔ ایک انڈے کی سفیدی اوراس میں تھوڑی سی پھٹکری ملائیں۔اس مکسچر کو ہاتھوں ، ناخنوں اور کہنیوں پر ملیں اس سے ناخن اور کہنیاں صاف ستھری ہو جائیں گی۔ رنگ گورا کرنے کا آزمودہ دیسی ٹوٹکہ یہ رنگ گورا کرنے کا دیسی ٹوٹکہ لڑکے اور لڑکیاں دونوں ٹرائی کر سکتے ہیں ۔ اجزاء:- ایک ٹی اسپون ملک پاوڈر ایک ٹی اسپون شہد ایک ٹی اسپون لیموں کارس آدھائی اسپون بادام کا تیل ترکیب:- ان ساری چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں کہ یہ پیسٹ سا بن جائے پھر اپنےچہرے پر اچھی طرح سے لگالیں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر بعد میں تازہ پانی سےچہرے کو دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے آپ کا چہرابالکل چمکدارصاف و شفاف ہو جائے گا بلکہ اگر چہرے پر داغ دھبے بھی ہوں تو وہ بھی ختم ہو جائیں گے انشاء اللہ ۔ اور پانچ دن کے استعمال سے ہی آپ کو اس ٹوٹکے کا رزلٹ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ جلد کی کرشماتی خوبصورتی چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے چہرے کو دودھ میں کاٹن بھگو بھگو کر صاف کر لیجئے اب نیم گرم روغن بادام میں جو کہ تقریبا دو چائے کےچمچ کے برابر ہو عرق گلاب کے چند قطرے شامل کر کے چہرے پر مساج کے انداز میں مالش کریں عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں چہرے پر نظر آنے والی جھریاں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیگی۔ بادام کا تیل چھائیوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ایک بڑے برتن میں دو لیٹر پانی ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ دیں۔ اب چار کھانے کے چمچ بادام کے تیل کو کسی سٹیل کے برتن میں ڈالیں جو پانی والے برتن سے چھوٹا ہو۔ اب اس تیل والے برتن کو پانی میں رکھیں تا کہ تیل کو ڈائر یکٹ ہیٹ نہ پہنچے اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی بادام کے تیل میں شامل نہ ہو۔ گرم پانی کی وجہ سے بادام کے تیل والا برتن بھی گرم ہو جائے گا اور برتن کے گرم ہونے پر تیل کو نکال لیں اور نیم گرم ہونے پر چھائیوں پر لگا ئیں اور ہلکا مساج کریں۔ پھر دس منٹ لگا رہنے دیں۔ اس کا استعمال رات کو سونے سے پہلے کرنا ہے۔ ہفتے میں دوبار استعمال کریں۔ انشاء اللہ اس کے استعمال سے چہرے کی چھائیوں سے مکمل چھٹکارامل جائے گا۔ یہ ماسک لگا ئیں اور چہرہ نکھاریں باداموں کا سفوف لے کر ایک چھوٹا پیالہ لے کر اس میں آکسائیڈ ہائیڈ روجن اس مقدار میں ملائیں کی وہ محلول کی مانند گاڑھی ہو جائے ۔ اسے تیار کرنے کے بعد بار یک کپڑا لیں جو چہرے کے برابر ہو ۔ اس میں ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر لیں لیکن یہ سوراخ زیادہ بڑے نہیں ہونے چاہیں۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلا لیں اب آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چیپکا لیں۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پانی کا انتظام پہلے کر کے رکھیں جس میں فلالین یا اسفنج کا ٹکڑا ہونا چا ہیے۔ اسے پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور چہرے پر رکھ لیں ۔ باری باری کے تمام چہرے پر اس سے سینکائی کریں جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر پانی سے لیپ اتار لیں ۔ چہرہ تولیے سے خوب خشک کر یں اور ہلکی سی کریم لگا کر اس کا مساج کر کے ٹھنڈے پانی سے چہرا دھولیں۔ اس عمل سے آپ کو کچھ ہی دنوں میں فرق محسوس ہوگا۔