- جو قریب آئے اُس سے دُور ہو جاو - اشارے کثرت سے کِیا کرو - راہ پڑوں کو دھکا دو - پیچھے رہ جانے والے تمہارا مسئلہ نہیں، آگے والوں پر نظر رکھو - بڑوں کو جتنی جگہ دو گے لے لیں گے، اپنا بھی خیال رکھو - چمکتی چیزوں پر خصوصی توجہ دو - نگاہ نیچی رکھو گے تو دنیا روند ڈالے گی - باہر کی صفائی نگاہ کو تقویت بخشتی ہے - یوٹرن لینے میں کوئی شرم نہیں - ٹرک کی بتی بھی معلومات رکھتی ہے - ابنِ مُنیب ("ڈرائیونگ کے سنہری اصول")