سٹوری آف ایکو کئیر اینڈ مارول سسٹم 10 سال سے زیادہ پروفیشنل اور لیٹریری مسافت ڈاکٹر سلطان محمود صاحب کا غائبانہ تعارف کافی پہلے سے تھا جب وہ فیض گھر میں فوڈ، ہیلتھ اور سیکیورٹی سے متعلقہ مختلف موضوعات پر لیکچرز دیا کرتے تھے۔ ڈاکٹر صاحب کا باقاعدہ تعارف ڈاکٹرشہناز مزمل چئیر پرسن ادب سرائے انٹرنیشل ، نے کروایا جو ان دنوں فیض گھر میں ماہانہ ادبی مشاعروں کا انعقاد کیا کرتی تھیں۔ ڈاکٹر سلطان محمود صاحب کے دو ذاتی پراجیکٹس تھے جن میں ایک ایکو کئیر تھا اور دوسرا ڈائیٹ کئیر اس کے ساتھ ساتھ وہ ای سی ایس پی جو کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ایک کنسلٹینسی فرم ہے۔ مارول سسٹم کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر سلطان صاحب سے بزنس کنسلٹینسی سرویز کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر سلطان محمود صاحب کی شخصیت صرف ان تین پراجیکٹس تک محدود نہیں تھی، انہوں نے اپنے آپ کو بہت سے میدانوں میں منوایا تھا۔ ڈاکٹر صاحب تین دہائیوں سے سیاسی اور سماجی مضامین لکھتے چلے آ رہے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ ماحولیات ، ہیلتھ اور فوڈ پر بھی لکھتے تھے۔ ادب سے لگاو کی وجہ سے انہیں مذید جاننے کی خواہش ہوئی تو ان کے مختلف آرٹیکلز کو پڑھنے اور سمجھے کا موقع ملا۔ شاعری کی دنیا میں اگر میرا کوئی استاد ہے تو وہ ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ ہیں اور اگر مضامین کے حوالے سے میں نے ادب میں کوئی حصہ ڈالا ہے تو اس کا بہت بڑا کریڈٹ ڈاکٹر سلطان محمود صاحب کو جاتا ہے۔ ڈاکٹر شہناز مزمل کے بعد ڈاکٹر سلطان محمود ادب کی دنیا میں میری دوسری بہترین انسپائیرشن ہیں۔ گوادر اور سی پیک میں پہلے سے لکھ رہا تھا اور میرے اس کام کو بھی اگلی سطح پر لے جانے میں ڈاکٹر سلطان محمود کا کردار ہمیشہ کلیدی نویت کا رہا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ انہیں مزید جاننے اور سمجھنے کا موقع ملتا رہا۔ گزشتہ 10 سالوں میں ڈاکٹر سلطان صاحب ہمارے ہر پروفیشنل سفر میں ہم سفر ہیں، مری سے گوادر جہاں جہاں ہماری پروفیشنل ایکٹیویٹریز ہیں ڈاکٹر سلطان محمود براہ راست ہمارے ساتھ منسلک ہیں اور ہم ان سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر سلطان محمود ان ساتھیوں میں سے ہیں جن پر ہمیشہ فخر کیا جا سکتاہے۔ فکرِ سلطان اپنی نوعیت کی ایک منفرد تصنیف ہے جس میں ڈاکٹر سلطان محمود کے نمائندہ مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلطان محمود کی مضامین پر مشتمل کتابوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہے۔ ابتدائی 10 کتابوں کی فہرست درج ذیل ہے، ۱۔ اسینشل آف ہیومن نیوٹیشن، ۲۔ غذائی علاج، ۳۔ سلطانی گواہ، ۴۔ میٹھا سچ، ۵۔ شوگر کوٹ، ۶۔ غذائی علاج حصہ دوم، ۷۔ ماحولیات۔ ۸۔ اینمل ایمپیکٹ، ۹۔ فوڈ سیکوریٹی۔ ۰۱۔ سیک المانہ ، ان کے علاوہ دیگر کتابوں پر کام جاری ہے۔ مضامین کی کتابوں اور ریسرچ پبلیکیشنز کے علاوہ ڈاکٹر سلطان محمود صاحب شاعری سے بھی لگاؤ رکھتے ہیں اور ان کی ایک کتاب سائنسدان کی شاعری کے نام سے بھی مکمل ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو ڈاکٹر سلطان محمود کے منتخب مضامین پسند آئیں گے، اور آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرتے رہیں گے۔ دعا گو میاں وقارالاسلام