موبائل سےاستفاضہ خبرکب اورکیسے؟
ایک سال قبل سرزمین پونا، مہاراشٹرمیں محققِ مسائلِ جدیدہ حضرت علامہ مفتی محمدنظام الدین صاحب قبلہ کا عصرِ حاضر کے ایک اہم اور سلگتے موضوع ’’موبائل سےاستفاضۂ خبر کب اور کیسے؟‘‘پر ایک علمی، تحقیقی اورجامع خطاب ہوا تھا، جو مفتی شہر پونا حضرت علامہ مفتی محمد ایازاحمد مصباحی صاحب علیہ الرحمہ کی کوششوں اور محنتوں سے ترتیب وتزئین کے مرحلے سے گزر کر کتابی شکل میں منظر عام پر آیا اور اسے ام سال ٢۵/صفرالمظفر عرسِ رضوی کے موقع پر مفت تقسیم بھی کیا گیا۔ہم نےافادۂ عام کے لیے مفتی ایازاحمد مصباحی صاحب علیہ الرحمہ کے یومِ وصال(۱۷؍ نومبر٢۰١٧) کے موقع پرکتاب میں شامل آپ کا ایک معلومات افزا اورگراں بہا ں ابتدائیہ سوشل میڈیا پر شیئر کیاتھا ،جس کوبہت سے احباب نے مطالعہ کرنے کے بعد پوری کتاب کا مطالبہ کیا تھا،لہذا ان حضرات کی خدمت میں پی ڈی ایف کتاب پیش کی جارہی ہے۔ملاحظہ فرمائیں اور مفتی صاحب علیہ الرحمہ کے حق میں دعاے مغفرت فرمائیں۔
محسن رضا ضیائی
پونا،مہاراشٹر 9921934812